Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsخالد مقبول صدیقی کا علی امین گنڈاپور سے متعلق بڑا دعویٰ

خالد مقبول صدیقی کا علی امین گنڈاپور سے متعلق بڑا دعویٰ


چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کہاں ہیں ؟ اس حوالے سے شام تک پتہ چل جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتائج اچھے نہیں رہے ، گنڈاپور کہاں ہیں ، شام تک پتہ چل جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں دوہرا معیار کسی صورت قبول نہیں، کوٹہ سسٹم کی مخالفت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے، اگر عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے، ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں