Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsخشک اور الجھے بالوں سے نجات کا طریقہ

خشک اور الجھے بالوں سے نجات کا طریقہ


گرمیوں کے موسم میں سر کی جلد میں بھی بے حد پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کی اسکن الرجی اور بالوں کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی، دھوپ، دھول مٹی، اور زیادہ کیمیکل والے پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے بھی بال روکھے سوکھے، بے جان اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔

اس لئے گرمیوں کے موسم میں آپ کو اپنے بالوں کا اور بھی زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنے بال جھڑنے، ان میں خشکی اور اسکن کے مسائل ہونے سے محفوظ رکھ سکیں لیکن اس کے لئے اب پریشان ہونے اور ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔

جی ہاں! کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں ہی آپ کے اس مسئلے کا حل موجود ہے، آج ہم آپ کو ایک ایسا ہئیر ماسک بنانے اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بتانے والے ہیں جس کے استعمال سے آپ کر سکیں گے اپنے بالوں کو سیدھام نرم و ملائم اور مضبوظ آسانی سے۔

بالوں کو سیدھا اور نرم و ملائم بنانے والا ماسک
اجزاء

ایک عدد کیلا
2 کھانے کے چمچ شہد
3 چمچ دہی یا پھر اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق

ترکیب
ایک پیالی لیں اس میں کیلا چھیل کر ڈالیں اب اس میں شہد اور دہی بھی شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے اسے اچھی طرح پھینٹ کر اسموتھ کریم ماسک جیسا بنا لیں، اب بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک اچھی طرح یہ ماسک لگا کر ہیئر کیپ پہن لیں، اس ماسک کو کم سے کم 20 سے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء آپ کو با آسانی باورچی خانے سے میسر ہو سکتے ہیں بس ان چیزوں کو استعمال کر کے ہر ہفتے میں ایک مرتبہ ماسک بنا کر لگائیں اور پائیں گھر میں ہی پارلر جیسا ہیئر ٹریٹمنٹ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں