Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsخیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 9دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 9دہشتگرد ہلاک



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوامیں  2مختلف آپریشنز کےدوران 9دہشتگردمارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے تیرہ کےعلاقے میں  انٹیلی جنس  بیسڈآپریشن کیا،آپریشن کےدوران مطلوب دہشتگرد نجیب عرف عبدالرحمان  اوراشفاق عرف معاویہ سمیت 7دہشتگردمارے گئے،ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی  فورسز، قانون نافذکرنےوالے اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار ،دھماکہ خیزمواد اور گولیاں برآمد کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن لکی مروت  میں  کیا جس میں 2دہشتگردمارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکےعلاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنزکررہی ہے،فورسزہرقیمت پردہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں