Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsخیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


خیبر پختونخوا کابینہ کے 15 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کابینہ ممبران سے حلف لیا، وزیراعلی علی امین گنڈا پور بھی تقریب میں موجود تھے۔

ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور اور نذیر احمد عباسی نے حلف لیا۔

حلف لینے والوں میں پختون یار خان، آفتاب عالم، خلیق الرحمٰن، سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور ظاہر شاہ شامل ہیں۔

سید فخر جہان، مزمل اسلم، محمد علی سیف، مشال اعظم اور زاہد چاند زیب وزیراعلی کے مشیر ہوں گے، پہلے مرحلے میں کابینہ کے کل ارکان کی تعداد 20 ہوگی، وزرا اور مشیروں کو قلمدان ایک دو روز میں سونپ دیے جائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں