پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے اعلان کیا ہے کہ تمام تر قانونی ، سیاسی ، عوامی اور علاقائی نکات اور صورتحال مد نظر رکھتے ہوئے ہم خیبر پختونخوا میں PTI بیک انڈیپنڈنٹ گروپ بن کر اسمبلی میں جائینگے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنائینگے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ہم کل پشاور ہائی کورٹ جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی کو ہدایات دے دیں۔