Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsدانتوں کی چمک کیلئےآزمودہ ٹوٹکامارکیٹ میں آگیا

دانتوں کی چمک کیلئےآزمودہ ٹوٹکامارکیٹ میں آگیا


دانتوں کو چمکانے اور ان میں سفیدی لانے کیلئے لوگ ہر طرح کے جتن کرتے ہیں کسی ڈینٹسٹ کے پاس بھی جائیں تو یقیناً اس پر ہزاروں کا خرچہ آجاتا ہے۔

کچھ لوگوں کے دانت بہت زیادہ پیلے اور داغدار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شخصیت پر بھی برا اثر پڑتا ہے، ایسے افراد کے لیے ایک نہایت آسان اور گھریلو ٹوٹکا پیش خدمت ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں صائمہ قریشی نے نہایت آسان اور کم قیمت نسخہ بتایا، انہوں نے کہا کہ دانتوں میں چاہے کتنی ہی گندگی کیوں نہ ہو اس نسخے کے استعمال سے آپ فوری طور پر اچھا محسوس کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تھوڑا سا ناریل کا تیل (کوکونٹ آئل) اپنے ہاتھ پر رکھیں اور اس پر ایک چٹکی ہلدی مکس کرکے انگلی کی مدد سے پورے دانتوں پر لگائیں اور کچھ دیر کیلیے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد سادہ برش سے دانتوں کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں اور کلّی کرلیں، آپ کو خود نظر آجائے گا کہ سارے داغ دھبے بالکل کتم ہوجائیں گے اور دانت موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں گے۔

صائمہ قریشی نے بتایا کہ میں نے کبھی دانتوں کی وائٹننگ نہیں کروائی میں خود یہ نسخہ استعمال کرتی ہوں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں