Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsدانیا انور کا سابق شوہر سے متعلق بڑا انکشاف

دانیا انور کا سابق شوہر سے متعلق بڑا انکشاف


معروف ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے شوہر نشے کے عادی تھے، جنہوں نے انہیں کافی وقت تک جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دانیہ انور حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے ذاتی زندگی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہیں ان کے بچوں نے بھی دوسری شادی کرنے کا کہا۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کافی عرصے تک تنہا زندگی گزاری اور والدین نے انہیں بہت سپورٹ کیا جب کہ ان کے کم عمر بچوں نے بھی انہیں دوسری شادی کرنے کا کہا۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی سے بہت خوش ہیں، انہیں کسی طرح کا کوئی پچھتاوا نہیں۔

پہلی شادی پر بات کرتے ہوئے دانیا انور نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نشئی تھے اور انہیں یہ بات شادی سے قبل بھی معلوم تھی۔

ان کے مطابق شادی سے پہلے یا شادی کے آغاز میں ان کے شوہر ہلکا پھلکا نشہ کرتے تھے لیکن بعد ازاں انہوں نے ہیروئن سمیت کئی طرح کے نشے کرنا شروع کیے۔

اداکارہ کے مطابق نشے کی عادت کی وجہ سے وہ ان پر ذہنی سمیت جسمانی تشدد بھی کرنے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس لیے نشئی شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں، کیوں کہ ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، وہ معاشی طور پر خود مختار نہیں تھیں۔

دانیا انور نے اعتراف کیا کہ پہلے شوہر نے انہیں بدترین ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے نہ صرف ان کی بلکہ ان کے بچوں کی زندگی بھی مشکل بن چکی تھی۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ طلاق کے ابتدائی چند سال تک انہیں مشکلات پیش آئیں اور طلاق انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے لیکن انہیں کسی طرح کا کوئی پچھتاوا نہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں