Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsدبئی حکام کاغیرقانونی تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان

دبئی حکام کاغیرقانونی تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان


دبئی کے حکام نےغیرقانونی تارکین وطن کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی مدت میں مزید رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی میں مقیم غیرملکی کارکن جن کے اقامے اور ورک پرمٹ تجدید نہیں کرائے گئے انہیں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اگر ریاست میں مزید رہنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے قیام کو قانونی بنا لیں،مہلت کے دوران کسی قسم کا جرمانہ اور اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ان غیرملکیوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے جو مستقل طورپر اپنے وطن جانے کے خواہشمند ہیں۔ایسے تارکین قانونی طورپر فائنل ایگزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اپنے وطن کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ جو افراد سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فائنل ایگزٹ ویزے پر جائیں گے انہیں بلیک لسٹ کی گیٹگری میں شامل نہیں کیاجائے گا اوروہ جب چاہیں دوسرے ویزے پر امارات آسکتے ہیں۔

اماراتی امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل سہیل سعید الخیلی کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کے لیے جو رعایتی مہم شروع کی گئی ہے اس کا مقصد ان کے قیام کو قانونی شکل دینا ہے، ایسے غیرملکی جن کے پاسپورٹ کی ایکسپائری کم تھی ان کےلیے خصوصی طورپر ایکسپائری کی حد 6 ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ امارتی حکام نے یکم ستمبر سے 31 اکتوبر تک ایسے تارکین کو جن کے اقامے زائد المیعاد تھے یا کسی وجہ سے ان کا ورک پرمٹ نہیں بنایا گیا تھا انہیں مہلت دی ہے تاکہ وہ اپنے قیام کی دستاویزات کو قانونی شکل دے کر ملازمتیں حاصل کرسکیں۔

غیرملکی تارکین وطن نے دبئی کے حکام کی جانب سے ان اعلانات کا خیرمقدم کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں