Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsدل کی صحت کیلئے مفید غذائیں

دل کی صحت کیلئے مفید غذائیں


اگر آپ دل کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو روزمرہ زندگی میں ایسے کھانوں کو شامل کریں جو دل کی شریانوں کو بند ہونے سے بچائیں ساتھ ہی دل کو تقویت بھی فراہم کریں۔

قدرت نے ایسے بہت سے پھل اور سبزیوں میں یہ راز چھپا رکھا ہے جس کے استعمال سے آپ اپنے دل کو جوان رکھ سکتے ہیں۔

چنا

چنا دیکھنے میں چھوٹے ہوتے ہیں لیکن افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ چنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے انسان میں دل کی بیماریوں کا خطر کم ہوجاتا ہے۔

انجیر

ویسے تو انجیر دنیا بھر میں کھائی جاتی ہے لیکن مسلمان ممالک میں انجیر کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ۔ انجیر ذائقے میں میٹھا، کیلشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کو طاقت پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

السی کے بیج

اگر آپ کو مچھلی یا خشک میوہ جات کھانا نہیں پسند لیکن جسم میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھی ضرورت ہے تو آپ السی کے بیچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ السی میں صرف اومیگا تھری ہی نہیں بلکہ اینٹی آکسیڈینٹ، ایسٹروجن سمیت دیگر غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔

چکوترا

چکوترا صرف ذیابیطس کو کم کرنے میں ہی نہیں مدد دیتا بلکہ اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم دل کو بیماریوں سے بچاتے ہیں اس لیے چکوترے کا انتخاب بہترین ہے۔

لوبیا

لوبیا کی شکل گردے جیسی ہوتی ہے، لوبیا میں فیٹس کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے لیکن لوبیا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ لوبیا کا استعمال دل کی بیماریوں سمیت کینسر سے بھی محفوظ رکھنے میں مددگار ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں