Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsدنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر


پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8 بجے بعد نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔

دنیا بھر میں میٹا کی فیس بک سمیت دیگر سروسز کے اکاؤنٹس اچانک بند ہوگئے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا۔

فیس بک کے علاوہ میٹا کی ایک اور سروس انسٹاگرام پر بھی صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب میٹا کی ایک اور سروس واٹس ایپ پر ابھی تک صارفین کو رسائی حاصل ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر وسیع پیمانے پر ڈاؤن ہوگئے ہیں۔ اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں