Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsدنیا کی بلندترین چوٹی کو سر کرنے والی دلیر خاتون کی انوکھی...

دنیا کی بلندترین چوٹی کو سر کرنے والی دلیر خاتون کی انوکھی کہانی


پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔

نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔

سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ نے 2021 میں گیشر برم ٹو کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

2022 میں کے ٹو اور گیشر برم ون سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی نے 2023 میں مزید 7 چوٹیاں سر کی تھیں اور گزشتہ سال نائلہ کیانی نے اناپورنا، ایوریسٹ، لوٹسے، نانگا پربت، براڈ پیک، مناسلو اور چو ایو کو سر کیا تھا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں