Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsدنیا کے خوش ترین ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبررہا؟

دنیا کے خوش ترین ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبررہا؟


یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 7 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے جبکہ پاکستان گزشتہ سال کی پوزیشن پر برقرار رہا۔

خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی۔ اس فہرست میں پاکستان 143 ممالک میں 108 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ سال بھی پاکستان کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا تو بظاہر 2023 ایک ایسا سال ثابت ہوا جس کے دوران اقتصادی، سیاسی اور دیگر بحرانوں نے پاکستانی عوام کو مایوس تو نہیں کیا مگر خوش بھی نہیں ہونے دیا۔

اسی طرح بھارت بھی گزشتہ سال کی طرح 143 ممالک میں 126 ویں نمبر پر رہا، یعنی اس معاملے میں پاکستانی بھارتی شہریوں سے آگے ہیں۔

اس سال کی رپورٹ میں پہلی بار عمر کے گروپس کے لحاظ سے بھی ممالک کی رینکنگ کی گئی ہےاور بری خبر یہ ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں نوجوانوں کے اندر خوشی کے احساس میں کمی کو دریافت کیا گیا۔

اس فہرست کی تیاری کے لیے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2021 سے 2023 کے دوران ہونے والے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ممالک کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

دنیا کے 10 خوش ترین ممالک

ان تمام معاملات میں فن لینڈ نے سب سے زیادہ اسکور حاصل کرکے مسلسل 7 ویں سال نمبرون پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بھی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

اس سال سوئیڈن نے چوتھا نمبر حاصل کیا جو گزشتہ سال چھٹے نمبر پر تھا جس کے بعد اسرائیل 5 ویں، نیدرلینڈز چھٹے، ناروے 7 ویں، لگسمبرگ 8 ویں، سوئٹزر لینڈ 9 ویں جبکہ آسٹریلیا 10 ویں نمبر پر رہا۔

دنیا میں سب سے زیادہ خوش مسلم ملک کا اعزاز کویت کے حصے میں آیا جو مجموعی طور پر 13 ویں نمبر پر رہا اور مشرق وسطیٰ میں اسے پہلے نمبر ملا۔

نیوزی لینڈ، کوسٹا ریکا، کویت، آسٹریا، کینیڈا، بیلجیئم، آئرلینڈ، چیک ریپبلک، لتھوانیا اور برطانیہ بالترتیب 11 سے 20 ویں خوش ترین ملک قرار پائے۔

اسی طرح ایشیا میں سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز سنگاپور کے حصے میں آیا جو 30 ویں نمبر پر رہا۔

امریکا طویل عرصے بعد ٹاپ 20 سے باہر ہوگیا اور اس کے حصے میں 23 واں نمبر آیا۔

اس کے مقابلے میں دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 143 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد لبنان 142 ویں کے ساتھ دوسرے جبکہ لیستھو 141 ویں کے ساتھ تیسرا، سیرالیون 140 ویں کے ساتھ چوتھا جبکہ کانگو 139 ویں نمبر کے ساتھ 5 واں ناخوش ملک قرار پایا۔

دنیا کے 20 ناخوش ممالک میں زمبابوے (138 ویں)، بوٹسوانا (137 ویں)، ملاوی (136 ویں)، Eswatini (135 ویں)، زیمبیا (134 ویں)، یمن (133 ویں)، کمروز (132 ویں)، تنزانیہ (131 ویں)، ایتھوپیا (130 ویں)، بنگلا دیش (129 ویں)، سری لنکا (128 ویں)، مصر (127 ویں)، اردن (123 ویں)، بھارت (126 ویں) اردن (125 ویں) اور ٹوگو (124 ویں) شامل ہیں۔

اس بار عمر کے گروپس کے لحاظ سے بھی ممالک کی درجہ بندی کی گئی تھی اور 30 سال سے کم عمر افراد میں خوشی کے لحاظ سے لتھوانیا پہلے نمبر پر رہا۔

اس فہرست میں پاکستان کے حصے میں 107 واں نمبر آیا جبکہ بھارت اور بنگلا دیش بالترتیب 127 اور 128 ویں نمبر پر رہے اور افغانستان سب سے آخر میں رہا۔

60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی فہرست میں ڈنمارک سرفہرست رہا جبکہ اس معاملے میں بھارت (121) اور بنگلا دیش (120) پاکستان (122) سے آگے رہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں