بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 183 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تاہم اننگز کے 13ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آگئے جب ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ ان کی گرما گرم بحث ہوگئی۔
امپائر اور ڈھاکہ کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی لیکن وہ وکٹ کیپر سے ناراض رہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ میں آپ سے نہیں، میں خود سے بات کررہا ہوں’۔
BABARRRRR pic.twitter.com/H7WbETwCT0
— Ahmed. (@ahmxidd) January 27, 2024
بابر اعظم کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں یہ دوسری نصف سنچری تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک سال میں صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کے اصول کی وجہ سے بہت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی نہیں ملے ہیں۔