Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsدیپیکا اور رنویر سنگھ کی بیٹی کے ہمراہ پہلی جھلک سوشل میڈیا...

دیپیکا اور رنویر سنگھ کی بیٹی کے ہمراہ پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل


بالی وڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو پہلی بار اپنی نومولود بیٹی دُعا پاڈوکون سنگھ کے ساتھ عوام کے سامنے دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایئرپورٹ پر دیپیکا اپنی بیٹی کو پیار سے گود میں اٹھائے ہوئے نظر آئیں، جبکہ رنویر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

کار میں لی گئی تصویروں میں دیپیکا کو سفید اور بیج رنگ کے لباس میں بیٹی کو محبت سے سینے سے لگائے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ رنویر گلابی رنگ کی ہوڈی میں نظر آئے۔

سیکورٹی چیک کے دوران بھی یہ جوڑی اپنے بچے کے ساتھ محبت بھرے انداز میں کھڑی نظر آئی، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔


مداحوں کو اداکارہ کو انکی بیٹی کے ساتھ دیکھنے کا بےصبری سے انتظار تھا ان کی جانب سے وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر دلچسپ ردِعمل سامنے آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح اپنی پسندیدہ اداکار اور ان کی بیٹی سے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر نے اپنی بیٹی کا نام دیوالی کے موقع پر بتایا۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: ’دُعا پاڈوکون سنگھ، ’دعا‘کیونکہ وہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے۔ ہمارے دل محبت اور شکرگزاری سے بھرے ہیں‘۔

اس سے قبل رنویر نے اپنی نئی فلم ’سنگھم اگین‘ کے ٹریلر لانچ پر یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی فلم میں اسکرین پر نظر آئے گی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’اس فلم میں لیڈی سنگھم، بیبی سنگھم، اور سمبا سب ہوں کیونکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران دیپیکا پریگنینسی چل رہی تھی‘۔

خیال رہے کہ دیپیکا اور رنویر کی پہلی ملاقات 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے دوران ہوئی، جس کے بعد انہوں نے کچھ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور 2018 میں اٹلی میں شادی کی۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں