Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsدیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت...

دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں: ترجمان دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں، غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے، وزارت قومی صحت ہی ایڈوائزری سے متعلق باقاعدہ ردعمل دے سکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے فعال سفارتی مشنز موجود ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تیزرفتار رابطے موجود ہیں، پاکستان نے تواتر کے ساتھ فتنہ خوارج اور افغانستان میں دہشتگردگروپوں کےٹھکانوں کامعاملہ اٹھایا،افغانستان کے ساتھ یہ بات اٹھائی گئی تاکہ پاکستان میں دہشتگردی بند ہو، افغان حکام کو ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف موثر کاروائی کرنا ہوگی۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی و سینیٹ سیکرٹریٹ حکام کے لیے ویزاگائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے، یہ اقدام ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت میں تابکاری مواد کی غیرقانونی چوری میں ملوث گینگ کی گرفتاری پر ردعمل جاری کیا ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں