Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsراولپنڈی: کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے

راولپنڈی: کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے


بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض انتقال کرگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ 3 مریض رواں ماہ اٹک سے لائے گئے تھے، جن میں سے 2 انتقال کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال میں لایا گیا کانگو وائرس کا تیسرا مریض تاحال زیر علاج ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈی ایم ایس بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی ڈاکٹر جنید نے کہا ہے کہ کانگو جان لیوا وائرس ہے، بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا، تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔

کانگو وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے پر محکمہ ہیلتھ پنجاب نے 9 رکنی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم اٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں