Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsرمضان میں جسم کو پانی کی کمی سے بچانے والی غذائیں

رمضان میں جسم کو پانی کی کمی سے بچانے والی غذائیں


روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ غذا میں ایسی چیزوں کو شامل کریں جن سے پانی کی کمی سے بچا جاسکے۔

آئیے ہم آپ کو کچھ پھلوں اور سبزیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہیں رمضان میں خوراک کا حصہ بنا کر جسم کو ہائیڈریٹ رکھا جاسکتا ہے۔

لوکی

لوکی میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے اور باقی 10 فیصد ریشہ ہوتا ہے۔ نیز لوکی میں کاربوہائیڈریٹ قطعی طور پر موجود نہیں ہے لہذا روزوں میں اسے بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ لوکی میں بہت سی قسم کے پروٹین، وٹامن اور نمکیات پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ آپ لوکی کو بطور جوس یا کھیر بنا کر بھی کھا سکتے ہیں۔

پپیتا

پپیتا موسم گرما کا پھل ہے جو سندھ کی منڈیوں میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ یہ پھل کھانے میں آسان اور لذیذ ہے جب کہ جسم سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔ پپیتے میں وٹامن اے، سی اور بی، کیلشیئم ، آئرن اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔

تربوز

گرمیوں میں کھایا جانے والا پھل تربوز نہ صرف ذائقے میں اچھا ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو بہت سے طریقوں سے بھی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جو جسم کو مناسب ہائیڈریشن دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں بہت سارے غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن بی 1 ، وٹامن بی 5 ، وٹامن بی 6 ، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو پھلوں میں پانی کی کمی کو آسانی سے پورا کرسکتے ہیں۔

کیلا

کیلے میں پانی کی مقدار 74 فیصد ہونے کی وجہ سے ہائیڈریشن کے لیے کیلے کی مقدار کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ کیلے میں کافی مقدار میں پوٹاشیم اور فائبر ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو روزے کے دوران صحت مند رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہی خصوصیات کچے کیلے میں بھی پائی جاتی ہیں جس کا کچھ علاقوں میں سالن بھی بنایا جاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں