Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsرمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے

رمضان میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے


رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوگیا ہے ، روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ آپ غذا میں ایسی چیزوں کو شامل کریں جن سے پانی کی کمی سے بچا جاسکے۔

روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔

اس کے علاوہ پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پیئیں، اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ سات آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔

ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔

افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

روزہ کے بعد کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔

رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں۔

رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔

کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں