Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsرمضان پیکج کے حوالے سے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

رمضان پیکج کے حوالے سے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ


وزیراعلیٰ سندھ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکم سے کم تنخواہ والے 44 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، کم سے کم ماہانہ آمدن 34 ہزار روپے ہے اور ایسے ہر خاندان کو رمضان میں 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے دیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اگر 44 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے تو حکومت پر22.5 ارب روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں