Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsرمضان کے پہلے ہفتے میں 52 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد...

رمضان کے پہلے ہفتے میں 52 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی آمد


رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

سعودی عرب سے حرمین شریفین انتطامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی اور 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا۔

ایک لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی 144000 بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے۔

حرمین شریفین انتطامیہ کے مطابق مسجد نبویﷺ کے اندرونی و بیرونی حصے میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں