Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsرواں سال کا دوسرا چاند گرہن کب ہوگا؟

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کب ہوگا؟


2024 کا دوسرا چاند گرہن 17 ستمبر (پاکستانی وقت کے مطابق 18 ستمبر) کو ہوگا جسے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ جزوی چاند گرہن ہوگا مگر یہ کافی خاص ہوگا کیونکہ ایسا سپر مون کے ساتھ ہوگا۔

یہ چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔

جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

البتہ گرہن کے آغاز یا پینمبرل مرحلے کا مشاہدہ پاکستان کے کچھ حصوں میں ہوسکتا ہے مگر اس دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے، جس کے باعث اکثر افراد کو گرہن کا علم نہیں ہوتا۔

چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 18 ستمبر کو صبح 5 بج کر 41 منٹ پر شروع ہوگا۔

جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا اور 7 بج کر 44 منٹ پر عروج پر پہنچے گا، جبکہ اس کا اختتام 8 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا اختتام 9 بج کر 47 منٹ پر ہوگا۔

جزوی چاند گرہن کا نظارہ مکمل چاند گرہن جتنا ڈرامائی تو نہیں ہوتا مگر پھر بھی یہ دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں