Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsروزانہ پیاز کھانے کے صحت پر حیران کن اثرات

روزانہ پیاز کھانے کے صحت پر حیران کن اثرات


پیاز کھانے کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، زمین کے اندر اُگنے والی اس سبزی، پیاز کے ماہرین کی جانب سے نا صرف طب بلکہ سائنسی اعتبار سے بھی متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں، ان فوائد میں سر فہر ست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن رہنا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق پیاز کے 100 گرام میں 40 گرام کیلوریز، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین، 9.3 گرام کاربز، 4.2 گرام شوگر، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ اور اس کے علاوہ فولیٹ یعنی وٹامن B9 بھی پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیاز میں وٹامن بی9 پائے جانے کے سبب یہ حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے جبکہ وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بہتر بناتی ہے اور اس میں موجود انسانی جسم کے لیے بنیادی منرل پوٹاشیم کے سبب بلڈ پریشر متوازن اور دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔

پیاز کا استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مزید فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

بلڈ پریشر کیلئے مفید

غذائی ماہرین کے مطابق پیاز بلڈ پریشر کے لیے مفید غذا ہے جسے بطور سلاد روٹین میں ضرور شامل رکھنا چاہیے، اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک پائے جانے کے نتیجے میں کولیسٹرول کی سطح بھی کنٹرول رہتی ہے جس سے دل کی صحت کو فروغ ملتا ہے۔

بالوں کو صحت مند بناتا ہے

روزانہ کی بنیاد پر پیاز کا استعمال بالوں کی صحت بڑھاتا ہے جبکہ اگر اس کا رس نکال کر بالوں پر لگا لیا جائے تو یہ ایک بہترین ٹانک ثابت ہوتا ہے جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط اور نئے بالوں کی افزائش بھی ہوتا ہے۔ پیاز کے مختلف طریقوں سے استعمال جھرتے بالوں کا شرطیہ علاج ہے۔

گرمی کی شدت سے بچاتا ہے

موسم گرما میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیاز کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس پایا جانے والا کیمائی کمپاؤنڈ ’کوئیرسٹن‘ ٹھنڈک کا احساس جگاتا ہے اور لو سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔ گرمیوں میں پیاز کو سلاد کے طور پر کچا کھایا جاسکتا ہے، ذائقہ بڑھانے کے لیے کچے پیاز پر لیموں، چاٹ مسالہ اور نمک چھڑک لیں۔

اینٹی بیکٹیریل غذا

غذائی ماہرین کے مطابق فاسفورس، منرلز اور وٹامنز سے بھر پور سبزی پیاز میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے ناصرف صحت بلکہ جلد اور بالوں پر بھی حران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پیاز کا استعمال متعدد وائرل اور انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں