Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsروسی صدر کے مخالف الیکسی ناولنی کی جیل میں پراسرار موت

روسی صدر کے مخالف الیکسی ناولنی کی جیل میں پراسرار موت


روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جو صدر ولادیمیر پوتن پر کڑی تنقید کے باعث سزا کاٹ رہے تھے آج جیل میں پُر اسرار طور پر انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکسی ناولنی روس کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک شہر خارپ میں ’پولر وولف کالونی‘ میں قید تھے، یہاں کے موسم کی اگر بات کی جائے تو وہ ہمیشہ سرد رہتا ہے۔

جیل حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناولنی چہل قدمی کے بعد اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے فوری بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے، طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ان کا معائنہ کیا، مگر الیکسی ناولنی کو بچانے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں۔

طبی عملے کے مطابق اب تک موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، جبکہ صدارتی محل کے مطابق روسی صدر کو ناولنی کی موت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماء ناولنی جنوری 2021 میں جرمنی سے زہرخورانی کے اثر سے صحتیاب ہوکر ماسکو آنے کے بعد سے جیل میں قید ہیں۔ وہ گرفتاری سے قبل حکومت مخالف کئے گئے احتجاج کی متعدد بار سربراہی کرچکے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں