Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsرونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی

رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی


اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ پلان سے متعلق اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے حالیہ انٹرویو میں اگلے تین سال میں ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرویو میں رونالڈو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔

واضح رہے 39 سالہ لیجنڈری فٹبالر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022 میں سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی شروع کی تھی۔

فٹبال کی دنیا سے ہٹ کر حال ہی میں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی قائم کیا جہاں انہوں نے چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائبر بھی بنا لیے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں