Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsروپے کی قدر میں بہتری، ڈالر سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر سستا ہوگیا


انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 9 پیسےکمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے کمی کے بعد 278.68 روپے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.77 روپے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 280.25 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب دو روز کی کمی کے بعد گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت دو ہزار روپے بڑھ کر دو لاکھ 62 ہزار100روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1714 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 24 ہزار 708 روپے ہوگئے

عالمی منڈی میں سونے کے دام 22 ڈالر بڑھ کر 2503 ڈالر ریکارڈ کئے گئے،گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں