معروف شخصیت، فلم پروڈیوسر و سماجی کارکن ریحام خان نے شوہر، بلال مرزا کی دلچسپ عادت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں اُن کا مرزا بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’میرے شوہر چھپ چھپ کر میری تصویریں بناتے رہتے ہیں، خاص طور پر جب میں سو رہی ہوں، کھانا کھا پی رہی ہوں یا عملے کے ساتھ کسی خاص موضوع پر بحث میں مصروف ہوں۔‘
ریحام خان نے کیپشن کے اختتام میں اپنی خواتین فالوورز سے سوال بھی کیا ہے۔
ریحام خان کا خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ ’کیا آپ کا ہمسفر بھی آپ کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔‘