Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsریما سے متعلق ناصر ادیب کے بیان پر عمران عباس کا سخت...

ریما سے متعلق ناصر ادیب کے بیان پر عمران عباس کا سخت ردعمل


پاکستانی اداکار عمران عباس نے معروف مصنف اور فلمساز ناصر ادیب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں اپنی فلم کے لیے ریما خان کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بیان کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو میں ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ وہ اور یونس ملک ریما کو لاہور کے ایک مخصوص ریڈ لائٹ علاقے میں کاسٹ کرنے گئے تھے اور ریما کی آنکھوں میں وہ مٹھاس نہیں تھی جو ان کی زبان میں تھی، جس کی وجہ سے انہیں ریما کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کرنا پڑا۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران عباس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ افراد ماضی کی کہانیاں نکال کر مشہور شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “یہ بہت شرم کی بات ہے کہ لوگوں کو دوسروں کی ماضی کی کہانیاں نکال کر ان کی موجودہ شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جاتی ہیں”۔

عمران عباس نے اس عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان افراد کو پتا چل جائے کہ ان کے اعمال دین اسلام کی نظر میں کتنے سنگین ہیں، تو وہ اس سے اجتناب کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں