Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsزارا نور عباس نے شوبز انڈسٹری سے کیوں دوری اختیار کرلی؟

زارا نور عباس نے شوبز انڈسٹری سے کیوں دوری اختیار کرلی؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے شوبز انسٹری سے ایک سال کا بریک لینے کا اعلان کر دیا۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کم از کم ایک سال تک تو میں شوبز انڈسٹری سے دور رہوں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ لیکن اس دوران میرا ایک پروجیکٹ جس کی شوٹنگ میں حاملہ ہونے سے قبل مکمل کروا چُکی ہوں تو اس دوران جب میں بریک پر ہوں گی تب بھی لوگوں کو اسکرین پر نظر آتی رہوں گی۔

اُنہوں نے شو میں ایوارڈ شوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایوارڈ شوز جھوٹے ہوتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ ان شوز سے کوئی فائدہ تو ہوتا نہیں ہے بلاوجہ ہی اتنا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان ایوارڈ شوز میں جو اداکار نہیں جاتے ان کو پتہ ہوتا ہے کہ اُنہیں ایوارڈ نہیں ملنا ہے اور جو جاتے ہیں ان کو بھی پہلے سے پتہ ہوتا ہے کہ ان کو ایوارڈ ملنا ہے تو اس لیے کسی کو بھی ان ایوارڈ شوز کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ اور اب مجھے یہ بھی لگ رہا ہے کہ میں نے ایوارڈ شوز کی یہ حقیقت بیان کر کے اپنا کیریئر داؤ پر لگا دیا ہے لیکن خیر کوئی بات نہیں جیت ہمیشہ سچ کی ہی ہوتی ہے۔

زارا نور عباس کی یہ بات سننے کے بعد میزبان نے کہا کہ کوئی بات نہیں آپ تو ویسے بھی ابھی شوبز انڈسٹری سے ایک سال کا بریک لے رہی ہیں تو تب تک کسی کو آپ کی یہ باتیں یاد بھی نہیں رہیں گی۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس بہت جلد اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں اور اسی وجہ سے اداکارہ شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر دوری اختیار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس نے دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں