پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔
زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوگئی ہیں تاہم حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ دوسری جانب کوئٹہ ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہے جبکہ کوئٹہ میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔