Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsسائبر حملوں کے بعد جاپان میں فلائٹ آپریشن متاثر

سائبر حملوں کے بعد جاپان میں فلائٹ آپریشن متاثر


جاپان ایئرلائنز نے اپنے سسٹم پر سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

جاپان ایئر لائنز کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہمیں سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ہم صورتحال سے نمٹ رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا فلائٹ آپریشن پر اثر پڑنے کا امکان ہے، پروازوں میں تاخیر اور منسوخی ہوسکتی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن اب تک خصوصی تاخیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔

آل نپون ایئرویز (اے این اے) کے بعد جاپان ایئر لائنز (جے اے ایل) ملک کی دوسری سب سے بڑی ایئرلائن ہے جو سائبر حملے کا نشانہ بننے والی تازہ ترین جاپانی کمپنی ہے۔

سنہ 2022 میں حکومت نے کہا تھا کہ ٹویوٹا سپلائر پر سائبر حملے کی وجہ سے سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنی کو ایک دن کے لیے مقامی پلانٹس میں کام روکنا پڑا تھا۔

حال ہی میں مشہور جاپانی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ نیکونکو نے جون میں بڑے سائبر حملے کے بعد اپنی خدمات معطل کر دی تھیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں