Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsسائنسدانوں نے زمین سے 48 نوری سال کی مسافت پر پانی کا...

سائنسدانوں نے زمین سے 48 نوری سال کی مسافت پر پانی کا حامل سیارہ دریافت کرلیا


سائنسدانوں نے حال ہی میں زمین سے 48 نوری سال دور ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو کائنات میں زندگی کے حامل سیارے کی ہماری تلاش کا حاصل ثابت ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایل ایچ ایس 1140 بی نامی ایک سیارہ کے ماحول کا تجزیہ کیا ہے۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات کے تجزیے سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ قریبی سیارے پر سمندر اور یہاں تک کہ نائٹروجن سے بھرپور ماحول بھی ممکنہ طور پر موجود ہے، بالکل زمین ہی کی طرح۔

یونیورسٹی ڈی مونٹریل سے تعلق رکھنے والے رپورٹ کے سرکردہ مصنف چارلس کیڈیکس نے کہا کہ اس وقت تمام معروف اور معتدل سیاروں میں سے ایل ایچ ایس 1140 بی ہی وہ سیارہ دکھائی دیتا ہے جو ہمارے نظام شمسی سے باہر پانی اور زندگی کا حامل ہوسکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں