Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsسابق کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی

سابق کرکٹر کے بیٹے نے جنس تبدیل کرالی


سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کے بیٹے 23 سالہ آریان نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنی شناخت انایا کے نام اور حوالے سے ظاہر کی ہے۔

سنجے بانگر کے بیٹے آریان نے 11ماہ کے طویل سفر کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کا احوال بیان کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’پیشہ ور کرکٹر بننے کی کوشش میں وہ ناکامی سے دوچار ہوئیں اور میدان میں روزانہ کی جدوجہد نے ان پر شدید دباؤ ڈالا۔ تاہم انہوں نے کرکٹ کے علاوہ ایک نئی زندگی میں اپنی شناخت حاصل کی اور خود کو نئے انداز میں تلاش کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کھیل سے اوپر اٹھ کر ایک اور زندگی موجود ہے، جہاں میں نے خود کو دریافت کیا۔ اس راہ میں کئی چیلنجز آئے، مگر میں اس پر فخر محسوس کرتی ہوں کہ اب میں اپنی شناخت کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘

واضح رہے کہ سنجے بانگر نے بھارت کے لیے 12 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے، اس کے علاوہ انہوں نے کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں