Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsساحل سمندر کی صفائی کے لیے نیا طریقہ متعارف

ساحل سمندر کی صفائی کے لیے نیا طریقہ متعارف


ساحل سمندر کو کچرا اور فضلے سے پاک صاف رکھنے کے لیے سعودی عرب اب جدید طرز کے روبوٹ کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

سمندر کسی بھی ملک میں ہو اس کا ساحل تفریح کے دلدادہ افراد کے لیے ہمیشہ پسندیدہ مقام میں سے ایک ہوتا ہے اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں تفریح کے لیے آتی ہے۔ سیاحوں کی کثیر تعداد کے باعث ساحل کچرے اور سمندری فضلے کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں۔ تاہم سعودی عرب اب ساحلوں کی صفائی کے لیے جدید طریقوں پر عمل پیرا ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساحلوں کی صفائی کے لیے سعودی عرب جدید طرز کے روبوٹ استعمال کرے گا تاکہ ساحلوں کو کچرے سمیت دیگر فضلہ جات سے پاک صاف رکھ کر لوگوں کو صحتمند تفریح کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اس حوالے سے بحر احمر اور امالا سیاحتی منصوبوں کو ترقی دینے والی کمپنی ریڈ سی گلوبل کا کہنا ہے کہ ساحلوں کی صفائی کے لیے نئے طرز کے ایسے روبوٹ ڈیزائن کیے گئے ہیں جو پلاسٹک سمیت ہر طرح کا کچرا اور ملبہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹ ایک گھنٹے میں تین ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ ساحلی ریت کو خوش منظر بنانے کے نظام سے بھی آراستہ ہے اور ایک سینٹی میٹر حجم کے کچرے تک کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس الیکٹرانک روبوٹ ریموٹ سسٹم کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس کی خوبی یہ بھی ہے کہ ماحول کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچائے بغیر مکمل صفائی کر سکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں