Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsسجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل

سجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل


مقبول اداکارہ سجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں سمیت اپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق بھی بات کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سجل علی نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی اچھا دوست نہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں۔

شوبز انڈسٹری میں پسندیدہ شخصیت کے سوال پر سجل علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ ہیں، جس پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور لکھا کہ اب اداکارہ واقعی صرف اپنی فیورٹ رہی ہیں، باقی کوئی بھی انہیں پسند نہیں کرتا۔

کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ سجل علی پہلے اچھی باتیں کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے وہ دیگر اداکاروں کی طرح فالتو باتیں کرنے لگی ہیں۔

جہاں صارفین نے اداکارہ کو اپنی ہی تعریفیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دراصل خود شناسی ہی سب سے اہم چیز ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں