Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsسردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں کونسی ہیں؟

سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں کونسی ہیں؟


موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سب سے پہلے گرم کپڑوں کا خیال پہلے آتا ہے جس کیلئے خوب تیاری بھی کی جاتی ہے لیکن ان سب کاموں میں ہم اپنی خوراک کا خیال رکھنا بھول جاتے ہیں۔

موسم سرما میں نزلہ، زکام، کھانسی اور ہڈیوں میں درد جیسی بیماریاں بھی سر اٹھاتی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

دیسی گھی

دیسی گھی کو صحت کیلئے فائدے مند سمجھا جاتا ہے اور سردیوں میں اس کا استعمال آپ کے جسم کو گرمائش فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ دیسی گھی آپ کے جسم کو نقصان بھی نہیں پہنچاتا اور یہ بآسانی ہضم بھی ہوجاتا ہے۔

کھجور اور گڑُ

ہڈیوں کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے کھجور کا انتخاب بہترین ہوگا کیونکہ کھجور وٹامنز، منرلز اور فائبر کا خزانہ ہے۔

گڑُ قدرتی میٹھا ہے جسے سردیوں میں گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے، گڑُ پھیپھڑوں کو صاف کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے اور سردی لگنے سے بھی بچاتا ہے۔

آملہ

آملے کا شمار پھلوں اور سردی کی سوغات میں کیا جاتا ہے جس میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھا کر انفیکشن سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔

خشک میوہ جات

اگر آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو خشک میوہ جات کا استعمال بھی بہترین ہے یہ نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ جسم کو طاقت اور ضروری پروٹین اور فائبر بھی مہیا کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں