Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsسر ویون رچرڈز کس پاکستانی کھلاڑی کا فین ہیں؟

سر ویون رچرڈز کس پاکستانی کھلاڑی کا فین ہیں؟


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈز نے کہا ہے کہ میں سرفراز احمد کا بہت بڑا فین ہوں، مجھے امید ہے یہ ٹورنامنٹ سابق کپتان کےلیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سر ویون رچرڈز نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے دوبارہ پاکستان آنے پر خوش ہوں، اس سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اچھی پرفارمنس کےلیے پُرامید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ دوستوں اور کھلاڑیوں سے مل کر خوش ہوں، سرفراز احمد کا بہت بڑا فین ہوں، جسے کہہ دیا ہے کہ اب خود کو بیٹ سے اچھا ثابت کرنے کا موقع ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹو نے مزید کہا کہ یقینی طور پر سرفراز احمد ٹیم کے لیے اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے دباؤ میں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان کے آنے سے سرفراز کو فائدہ ہوگا، مجھے امید ہے کہ سرفراز احمد کا ٹورنامنٹ اچھا ہوگا۔

سر ویون رچرڈز نے کہا کہ محمد عامر جیسے انفرادی کھلاڑی ایسے ہیں، جن کی ہمیشہ تعریف کرتا ہوں، جس کی گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے پر پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کلاس ثابت ہوں گے، فرنچائز کرکٹ میں کھلاڑی ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں جاتے رہتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے پاس ایک تجربہ کار کھلاڑی آیا ہے، مجھےنہیں پتا نسیم شاہ کی طرح تیز ثابت ہوں گے یا نہیں لیکن محمد عامر کے پاس تجربہ ہے۔

سر ویون رچرڈز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کچھ برسوں سے کامیابی نہیں ملی تھی ایسے میں تبدیلی بہتر ثابت ہوسکتی ہے۔ تبدیلیاں کرنے سے فرق نہیں پڑتا، میرے نزدیک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں