Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsسعودی حکومت نے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی حکومت نے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی


سعودی دارالحکومت ریاض میں ملازمین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے نجی کمپنی نے ہفتہ وار کام کے لئے 5 کے بجائے 4 دن مقرر کردیئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب میں پہلی کمپنی شمار کی جارہی ہے جس نے اپنے ملازمین کی خاطر دو کے بجائے تین دن کی ہفتہ وار تعطیل پرعمل آمد شروع کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کام کا ہفتہ وار دورانیہ کم کرنے جبکہ تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کرنے سے جہاں ملازمین بھی خوش ہیں جبکہ کام کے معیار میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک خاتون کارکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے کارکنوں کو سہولت مل گئی ہے۔ اب ہمیں آرام کا بھی کافی وقت مل جاتا ہے۔

خاتون کارکن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے اہل خانہ اور دوستوں میں بھی وقت گزار سکتے ہیں جبکہ جم کے لئے بھی وقت نکال سکتے ہیں۔

کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ذمہ دار نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ بہترین ہے، اس سے کارکنوں میں کام کرنے کی صلاحیت جبکہ کمپنی کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

کمپنی کے ایک کارکن نے مزید کہا کہ میں جدہ میں رہائش پذیر ہوں جبکہ کمپنی ریاض میں ہے۔ اس فیصلے سے مجھے تین دن کا وقت مل جاتا ہے ویک اینڈ پر میں اپنے شہر آرام سے جاسکتا ہوں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں