Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsسعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری


سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی ہے، سعودی حکومت نےسعودیہ آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دی ہے۔

‏اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودیہ جانے والے مسافروں پر ہوگا، سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائینز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

ائیرلائینز انتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے، ہدایت کی گئی ہے کہ 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافر کی بورڈنگ سے انکار کیا جائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں