سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کا روح پرور اجتماع ہوا، لاکھوں کی تعداد میں فرزند اسلام نے مسجدنبوی ﷺمیں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
حجاج کرام شہری نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی، ایران اور عراق میں بھی آج عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔
پاکستان سمیت بھارت اور عمان میں عید الضحیٰ کل منائی جائی گی، امریکا،کینیڈا میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، مسلم کمیونٹی کے بعض افراد آج ،بعض افراد کل عید منائیں گے۔
تاہم پشاور میں افغان باشندے آج عید الاضحی منا رہے ہیں، پشاور کے علاقے تاج آباد میں عید کی نماز ادا کی گئی، نماز عید میں بڑی تعداد میں افغان باشندے شریک ہوئے اور انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی، افغان باشندے ہر سال عیدالاضحی سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیں، افغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔