Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsسعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات کی اہم...

سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات کی اہم پیشگوئی


ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں آج شوال کے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونےکاامکان ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا جس کیلئے سعودی عرب نے شہریوں سے آج 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کررکھی ہے۔

اسی حوالے سے سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کا چاند انسانی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد چاند نظر آنے کی اطلاع قریبی عدالت یا مرکز کو دی جانی چاہیے۔

سعودی عرب میں شوال کے چاند کا باضابطہ اعلان سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں