سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 7 برس مکمل ہو چکے ہیں اور اب تک 61 ملین ٹکٹ فروخت کئے جا چکے ہیں ۔
میڈیا جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران سعودی عرب کے 66 سینما گھروں میں 61 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے جس سے ہونے والی آمدنی 3.7 ارب ریال رہی۔
پہلی پاک چین مشترکہ پروڈکشن میں فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی
2018 میں سینما گھروں کے آغاز کے پہلے برس 6 لاکھ ، 33 ہزار 130 ٹکٹ فروخت ہوئے، دوسرے برس 2019 میں 68 لاکھ ،47 ہزار 523 جبکہ 2020 میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 65 لاکھ 96 ہزار 73 تھی۔
2023 میں فلم بینوں کی جانب سے ایک کروڑ 76 لاکھ 37 ہزار 154 ٹکٹ خریدے گئے جبکہ رواں برس 3 ماہ کے دوران فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 236 رہی۔
سینما گھروں کے لیے 6 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن کے زیر انتظام مختلف شہروں میں سینما کھولے گئے ہیں۔