سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گزشتہ روز ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کے طبی ٹیسٹ کیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رائل کلینکس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث ان کے طبی معائنے کی سفارش کی تھی جس کی بنا پر انہیں گزشتہ روز ریاض کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا کے مطلوبہ میڈیکل ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔
شاہی ایوان سے جاری بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔