Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsسلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

سلمیٰ حسن نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی


متعدد ڈراموں میں مثالی خاتون اور ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سلمیٰ حسن نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد احساس کم تری کا شکار ہونے کی وجہ سے انہوں نے دوسری شادی نہیں کی۔

سلمیٰ حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ جب ان کی بیٹی بھی بڑی ہوگئیں اور ان کا کیریئر بھی اچھا تھا تو انہوں نے دوسری شادی کیوں نہیں کی یا اس متعلق کیوں نہیں سوچا؟

اس پر سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے اولاد کی وجہ سے دوسری شادی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک تعلق یا رشتہ ختم ہونے کے بعد انسان کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے اور شادی ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی دوسری شادی یا نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق نہیں سوچا، انہوں نے دوسرے شخص کو زندگی میں لانے سے متعلق کبھی غور ہی نہیں۔

سلمیٰ حسن کے مطابق جب انسان کا ایک تعلق ٹوٹتا ہے تو اس کا صرف اعتماد ختم نہیں ہوتا بلکہ وہ احساس کم تری کا بھی شکار ہوجاتا ہے اور شاید انہوں نے بھی اسی وجہ سے دوسری شادی نہیں کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں کہ انہوں نے بیٹی کی وجہ سے دوسری زندگی شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا بلکہ ان کی اپنی سوچ ایسی تھی کہ انہوں نے دوسری شادی پر کبھی غور نہیں کیا۔

خیال رہے کہ سلمیٰ حسن نے ہدایت کار، پروڈیوسر و اداکار اظفر علی سے شادی کی تھی، انہیں سابق شوہر سے ایک جواں سالہ بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

سلمیٰ حسن اور اظفر علی کے درمیان 2012 میں طلاق ہوگئی تھی، تاہم اس کے بعد بھی دونوں اسکرین پر ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔

اسکرین پر کام کرنے کے علاوہ بھی دونوں کو متعدد بار تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں