Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsسلینا گومز کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

سلینا گومز کا بڑا انکشاف سامنے آگیا


معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی بھر کبھی ماں نہیں بن سکتیں۔

سلینا گومز نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی فیملی شروع کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت بتا دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہر انسان کے لیے سب سے اہم چیز فیملی ہوتی ہے اور ہر عورت کی طرح میں بھی اپنی فیملی شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے لیے یہ مکمن نہیں ہے کیونکہ طبی مسائل کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ 2017ء میں میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کے بعد مجھے کچھ طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور پھر ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا جسم حمل کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اتنی دولت مند ہونے کے باوجود بھی ماں نہیں بن سکتی اگر میں نے کبھی بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی بھی تو اس سے میری اور بچے دونوں کی زندگی کو خطرہ ہو گا۔

سیلینا گومز نے یہ بھی بتایا کہ جب مجھے اس تلخ حقیقت کے بارے میں پتہ چلا تو میرے لیے اسے قبول کرنا بہت مشکل تھا اور میں طویل عرصے تک ڈپریشن میں بھی رہی لیکن اب میں یہ حقیقت قبول کر چکی ہوں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں