Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsسندھ کابینہ میں مزید 8 نئے وزرا شامل، حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ میں مزید 8 نئے وزرا شامل، حلف اٹھا لیا


سندھ کابینہ میں شامل کیے گئے مزید آٹھ وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے وزرا میں جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔

سندھ کابینہ میں شامل نئے وزرا کے محکموں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ ریونیو، محمد علی مالکانی کو محکمہ جامعات، شاہینہ شیر علی کو ترقی نسواں اور شاہد تھہیم کو وزیر محنت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں