Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsسنی اتحاد کونسل کے ساتھ اختلاف کی خبروں پر بیرسٹر گوہر کا...

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اختلاف کی خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان سامنے آگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر تھے اس لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا، جو شخص گورنر ہو وہ دو سال تک کسی عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کو ہی ٹکٹ ملے اور پارٹی کے فیصلے حتمی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کے سارے فیصلے کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں