Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsسولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی


سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی، مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹمز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائبرڈ سسٹم کا انتخاب کرنے والے صارفین کو بیٹریز کے لیے اضافی اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے۔

سولر سسٹمز کی نئی قیمتیں

5 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 7 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اس کی نئی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہوچکی ہے۔

10 کلوواٹ کے سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اس کی نئی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں بھی ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 14 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں