Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsسونالی باندرے اور شعیب اختر کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا

سونالی باندرے اور شعیب اختر کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا


بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ تعلقات اور اغوا کرنے کی دھمکی پر پہلی بار لب کشائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونالی باندے نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے شعیب اختر کی جانب سے اغوا کی دھمکی اور اداکارہ کو پسند کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔

سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ اس میں کتنا سچ ہے لیکن جعلی خبریں اس وقت بھی گردش کرتی رہتی تھیں۔

میزبان نے جب دوبارہ اصرار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ شعیب اختر نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ آپ کو پسند کرتے ہیں۔

جس پر سونالی باندرے نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’تھینک گاڈ فار دیٹ ’ (خدا کا شکر ہے) شاید اسی کی وجہ سے میرا کیریئر بنا‘۔

یاد رہے کہ 2019 میں شعیب اختر سے متعلق بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ سونالی باندرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں،

اگر انہوں نے شادی کرنے سے انکار کیا تو وہ ان کی اغوا کرکے لے جائیں گے۔

تاہم یہ خبریں صرف دعووں کی حد تک محدود تھیں، بعدازاں شعیب اختر نے خود باضابطہ ان خبروں کی تردید کی تھی۔

یاد رہے کہ 2019 میں سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے اپنے افیئرز پر بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی مسلسل خبروں کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ کبھی بھی ان کی ملاقات اداکارہ سونالی باندرے سے نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ کبھی ان کے فین رہے ہیں۔

شعیب اختر نے سونالی باندرے کو خوبصورت اور بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ماضی میں ان کے گھر میں ہر طرف اداکارہ کی تصاویر لگی رہتی تھیں اور ان کے پرس میں بھی ان کی تصویر تھی۔

شعیب اختر کے مطابق ماضی میں یہ بھی کہا جاتا رہا کہ وہ سونالی باندرے کو اغوا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،

ان کے گھر میں صرف ایک ہی شخص کی تصویر لگی رہتی تھی اور وہ تصویر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی میں عمران خان کے علاوہ اور کسی سے متاثر نہیں ہوئے

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں