Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsسونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ


ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار ایک سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

بیان کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 656 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 700 سو ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ 24 قیراط فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تک جاپہنچی جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 7 روپے تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر برقرار رہی تھیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ گئی اور فی اونس سونا 2 ہزار 662 ڈالر میں فروخت ہوا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں