Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsسونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر صارفین کو پریشان کر دیا

سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر صارفین کو پریشان کر دیا


ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمت میں ڈھائی ہزار روپے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا 2 ہزار 143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں ان دنوں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔

ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل بھی ملک میں سونا 1400 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں